26 اکتوبر، 2011، 7:37 AM

محمد خزاعی

امریکہ کا حالیہ پروپیگنڈہ جعلی اور ساختہ ہے

امریکہ کا حالیہ پروپیگنڈہ جعلی اور ساختہ ہے

مہر نیوز- 26 اکتوبر 2011ء:اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے ایران کے خلاف واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر کے قتل کی سازش کے بارے میں امریکہ کے حالیہ الزام کو مضحکہ خیزاور جھوٹا قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نےیہ نقشہ صہیونیوں کی حمایت سے امریکہ نے بنایا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی کے حالات کے بارے میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں جائزہ لیا گیا اس اجلاس میں اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے محمد خزاعی نےمشرق وسطی میں عوامی بیداری کے بارے میں ایران کے مؤقف کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی اور شمال افریقہ میں لوگ تبدیلی چاہتے ہیں انھوں نے کہا کہ ان ممالک میں عوام استقلال ، آزادی ، جمہوریت اور  قانون پر عمل کے خواہاں ہیں خزاعی نے کہا کہ  عوام کے مطالبات کو پورا کرکے اس علاقہ میں پرامن سیاسی تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ ایرانی نمائندے نے مقبوضہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اب تک سکیورٹی کونسل کی طرف سے اسرائیل کے خلاف 46 قراردادوں کو ویٹوکیا ہے جس کی وجہ سے اسرائیل کو اپنے سنگين جرائم جاری رکھنے کا موقع ملا ہے اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے ایران کے خلاف واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر کے قتل کی سازش کے بارے میں امریکہ کے حالیہ الزام کو مضحکہ خیزاور جھوٹا قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نےیہ نقشہ صہیونیوں کی حمایت سے تیار کیاہے۔

News ID 1443697

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha